دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے

پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا علاج صرف نیشنل ایکشن پلان سے ہی ممکن ہے۔

اس موقع پر آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان میں گزشتہ روز ہونے والے دہشتگردوں کے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جوانوں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔

انھوں نے کہا کہ ریاست کی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کا علاج دہشتگردی کی نرسریوں کو گرانا ہے ، ضرورت اس بات کی ہے کہ دہشتگردوں کو وطن دشمن سمجھ کر ان سے نمٹا جائے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے میں 5 اہکار شہید ہو گئے تھے۔

Back to top button