شاہ رخ خان کے بیٹے آریان کو گرفتار کر لیا گیا

بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ خان کے بیٹے آریان خان کو منشیات استعمال کرنے کے الزام میںحراست میں لے لیا گیا ہے۔اینٹی نارکوٹکس نے ممبئی کے ساحل پر ہونے والی کروز شپ پر پارٹی کے دوران آریان کو گرفتار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف بالی وڈ اداکار کنگ خان کے بیٹے اس وقت این سی بی کی تحویل میں ہیں۔ذرائع کے مطابق آریان سے تفتیش کے ساتھ ساحل کنارے پارٹی سے متعلق سوالات کیے جا رہے ہیں۔
آریان خان کا فون ضبط کر لیا گیا ہے اور فون کی اسکیننگ کی جا رہی ہے تاکہ اداکار کے بیٹے کے منشیات کے استعمال اور خرید و فروخت میں ملوث ہونے کے ٹھوس شواہد مل سکیں۔
