دیپکا نے رنویر سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

بالی وڈ کی صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون نے اداکار رنویر سنگھ سے طلاق کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انکی تردید کر دی ہے۔دیپیکا امریکی اداکارہ اور برطانوی شاہی خاندان کی چھوٹی بہو میگھن مارکل کی پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ذاتی زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔ پوڈ کاسٹ کے دوران دپیکا نے کئی دنوں سے گردش کرتی افواہوں پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں اور رنویر دونوں اپنے پروجیکٹس میں مصروف ہیں، ہم کام کر رہے ہیں اور رنویر اپنے ایک پروجیکٹ کے سبب ہی ان سے ایک ہفتے سے دور ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ رنویر سنگھ ایک ہفتے کے لیے میوزک فیسٹیول میں مصروف تھے اور آج وہ واپس آئے ہیں، وہ مجھ سے مل کر، میرا چہرہ دیکھ کر بہت خوش ہوں گے، دیپیکا نے ان تمام افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ‘ ہم دونوں کے درمیان سب ٹھیک ہے اور ہم ایک ساتھ ہیں، پوڈکاسٹ کے دوران دیپیکا پاڈوکون نے اپنی طلاق کی افواہوں کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ ’میرے شوہر میوزک فیسٹیول کے لیے ایک ہفتہ گھر سے باہر تھے، اب وہ گھر آگئے ہیں اور وہ مجھے دیکھ کر بہت خوش ہوں گے۔
پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے میگھن مرکل نے بھی اپنے شوہر شہزادہ ہیری کے بارے میں بات کی اور کہا ’جب میں مشکل وقت سے گزر رہی تھی تو میرے ہیری نے میرا ایک ماہر نفسیات سے رابطہ کروایا۔‘ دیپکا پاڈوکون اور رنویر سنگھ 14 نومبر 2018 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ بالی وُڈ اس جوڑے کے بارے میں کافی عرصے سے انڈین میڈیا اور شوبز کی ویب سائٹ کی بارے میں طلاق کی افواہیں گردش کر رہی تھیں۔ دیپیکا پاڈوکون 2023 میں شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ’پٹھان‘ میں جلوہ گر ہوں گی جبکہ اس کے علاوہ دیپیکا پڈوکون جنوبی انڈیا کے اداکار پربھاس کے ساتھ فلم ’پروجیکٹ کے‘ بھی کر رہی ہیں۔ دییپکا پڈوکون 2023 میں سپر سٹار ریتک روشن کے ساتھ اپنے کیریئر میں پہلی بار فلم ’فائٹر‘ میں بھی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب رنویر سنگھ 2022 میں فلم ’سرکس‘ اور 2023 میں ’روکی اور رانی کی پریم کہانی’ میں نظر آئیں گے۔
