ذیابیطس سے نجات کیلئے دوا تیار کر لی گئی

سائنسدانوں نے ذیابیطس سے نجات کیلئے دوا تیار کر لی۔

تفصیلات کے مطابق ذیابیطس کے شکار ہونے کے بعد نجات پانا ممکن نہیں۔طرز زندگی کی عادات اور ادویات کی مدد سے کنٹرول میں رکھنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

امریکا میں سائنسدانوں نے حیرت انگیز طورپرذیابیطس سے نجات کیلے دواتیارکی ہے۔ماہرین نے ایسی دوا کی تیاری میں کامیابی حاصل کی جو انسولین بنانے والے خلیات کو دوبارہ زندہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس سے نجات پانا ممکن ہوسکتا ہے محققین کی جانب سے اس پرکام کیا جا رہا تھا اور چوہوں پر دوا کی آزمائش شروع کی گئی۔ ہارمائن نامی ایک قدرتی جز کو ذیابیطس ٹائپ 2 کو بڑھنے سے روکنے کے لیے استعمال کی جانے والی تھراپی جی ایل پی 1 کے ساتھ ملایا گیا تھا۔

محققین نے انسانی بیٹا خلیات کو ایسے چوہوں پر ٹرانسپلانٹ کیا جن کا مدافعتی نظام نہیں تھا اور وہ ذیابیطس ٹائپ 1 اور 2 کے شکار رہے تھے مگر تحقیق میں دریافت ہوا کہ جن چوہوں کا علاج اس دوا سے کیا گیا، وہ ذیابیطس سے نجات پانے میں کامیاب ہوئے۔

Back to top button