سرسوں یا زیتون ،کونسا تیل فائدہ مند ہے ؟

کھانا پکانے کیلئے سرسوں یازیتون  کے تیل میں سے کونسا زیادہ فائدہ مند ہے ؟ماہرین نے بتادیا۔

دنیا صدیوں سے زیتون اور سرسوں کا تیل ھانا پکانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے،  مگر صحت مند رہنے کے لیے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہوجاتا ہے کہ کون سا زیادہ بہتر ہوگا مگر جب کوکنگ آئل کی بات آتی ہے تو ماہرین غذائیت سرسوں اور زیتون کا تیل استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہیں۔

ماہرین کہتے ہیں کہ صحت مند فیٹس زیتون اور سرسوں کے تیل سمیت، مونگ پھلیوں، کینولہ سیڈز، ایوا کاڈو اور سورج مکھی کے بیجوں میں پائے جاتےہیں۔ مگر زیتون کے تیل میں شامل فیٹس کا کُل 73 فیصد ان فیٹس پر مشتمل ہوتا ہے، سرسوں کے تیل میں 60  فیصد مونو انسیچوریٹڈ فیٹس پائے جاتے ہیں۔یہ فیٹس بھی فائدہ مند ہوتے ہیں جو کولیسٹرول کے لیول کو کم کرتے ہیں اور اس کی وجہ سے انسانی جسم فالج یا دل کے دورے سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

Back to top button