رضون کیس، ملزمہ سومیا عاصم کی ضمانت منظور

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے رضوانہ تشدد کیس میں گرفتار جج کی اہلیہ سومیا عاصم کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ہے۔

رضوانہ تشدد کیس میں ملزمہ سومیا عاصم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے سومیا عاصم کی درخواستِ ضمانت ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کی، رضوانہ کی فیملی بھی اسلام آباد کی مقامی عدالت موجود تھی۔

Back to top button