عمر شریف کی علاج کیلئے امریکہ روانگی بدستور تاخیر کا شکار
رقم اور ویزے جاری ہونے کے باوجود عمر شریف امریکا روانہ نہ ہوے
گزشتہ ایک ماہ سے عارضہ قلب میں مبتلا لیجنڈری کامیڈین عمر شریف علاج کے لیے امریکی ویزے اور سندھ حکومت کی جانب سے فنڈز ملنے
کے باوجود امریکا روانہ نہ ہوسکے۔
عمر شریف کو علاج کے لیے کراچی سے امریکی شہر واشنگٹن منتقل کرنے کے لیے سندھ حکومت نے 20 ستمبر کو 2 کروڑ 84 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بھی جاری کی تھی، تاہم تین دن گزر جانے کے باوجود ان کے لیے ایئر ایمبولینس نہ پہنچ سکی۔
ایئر ایمبولینس میں تاخیر کے حوالے سے عمر شریف کے بیٹے جواد عمر نے 22 ستمبر کو بول نیوز کو بتایا تھا کہ ایئر ایمبولینس نے پاکستان حدود میں داخل ہونے کے لیے درخواست دائر کردی ہے اور جلد انہیں شیڈول مل جائے گا۔
جواد عمر کے مطابق اجازت ملنے کے بعد ہی ایئر ایمبولینس انہیں شیڈول فراہم کرے گی اور انہیں امید ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران انہیں شیڈول مل جائے گا، تاہم ایک دن گزر جانےکے باوجود انہیں شیڈول نہیں مل سکا۔
اداکار کے بیٹے نے اس بات کی بھی تصدیق کی تھی کہ ان کے والد کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور وہ آرام سے ایئر ایمبولینس میں سفر کرنے کے اہل بن چکے ہیں۔
