پیسا گلوبل ایوارڈ‘ حسن رحیم اور’یوتھ آئیکون‘عمیر جسوال کے نام

پیسا گلوبل ایوارڈ‘ حسن رحیم اور’یوتھ آئیکون‘عمیر جسوال کے نام

ہر سال منعقد ہونے والے ’پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز‘ (پیسا) کے سال 2020 کے دو اسپیشل ایوارڈز ’گلوبل آئیکون اور یوتھ آئیکو‘ کے جیتنے والوں کے نام کا اعلان کردیا گیا۔

دوسرے سالانہ ’پیسا‘ ایوارڈز کی تقریب رواں برس 5 نومبر کو دبئی میں ہوگی، جس کی نامزدگیوں کا اعلان رواں ماہ 7 ستمبر کو کیا گیا تھا اور تمام ایوارڈز کے لیے آن لائن اور جیوری ووٹنگ ہوگی۔

تاہم ’پیسا‘ ایوارڈز کے تین اسپیشل ایوارڈز یعنی لائف ٹائم اچیومنٹ، گلوبل آئیکون آف دی ایئر اور یوتھ آئیکون آف دی ایئر کے ایوارڈز ووٹنگ کے بغیر ہی دیے جاتے ہیں، جس وجہ سے ہی دو ایوارڈز کا اعلان کردیا گیا۔

انتظامیہ نے تاحال ’لائیف اچیومنٹ ایوارڈ 2020‘ کے جیتنے والے کے نام کا اعلان نہیں کیا، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا اعلان بھی جلد کیا جائے گا جب کہ باقی تمام جیتنے والوں کے نام کا اعلان 5 نومبر کو دبئی میں ہونے والی تقریب میں کیا جائے گا۔

Back to top button