رواں سال کا دوسرااور آخری چاند گرہن آج ہوگا

رواں سال کا دوسرا اور آخری چاند گرہن آج ہوگا۔ چاند گرہن کا آغاز  آج رات 11 بج کر 02 منٹ پر ہوگا، جزوی چاند گرہن کا نظارہ پاکستان میں بھی کیا جا سکے گا۔

بتایا گیا ہے کہ 29 اکتوبر کو رات 12 بج کر 35 منٹ پر جزوی چاند گرہن ہوگا اور رات 1 بج کر 14 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچے گا جبکہ اختتام 29 اکتوبر کی رات 3 بج کر 26 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند گرہن پاکستان کے علاوہ ایشیا، یورپ، آسٹریلیا، امریکا، افریقا اور اٹلانٹک میں بھی دیکھا جا سکے گا۔

Back to top button