کرکٹ ورلڈ کپ میں اب تک کے ٹاپ کھلاڑی کونسے ہیں؟

کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کانٹے کے میچز دیکھنے کو مل رہے ہیں، بھارتی سٹیڈیمز میں شائقین دنیائے کرکٹ کے سب سے بڑے میلے سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں، اب تک مختلف ٹیموں کے درمیان 23 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جبکہ میگا ایونٹ اب فیصلہ کن مرحلے کی طرف گامزن ہے بہت جلد سیمی فائنلز کی صورت حال واضح ہونا شروع ہو جائے گی۔پوائنٹس ٹیبل پر انڈیا کی ٹیم پانچ میچز کھیل کر 10 پوائنٹس کے ساتھ سرِفہرست ہے جبکہ دوسرے نمبر پر پانچ ہی میچ کھیل کر آٹھ پوائنٹس لینے والی جنوبی افریقہ کی ٹیم ہے، نیوزی لینڈ کی ٹیم بھی ورلڈ کپ میں اب تک پانچ میچز کھیل چکی ہے اور اس کے پوائنٹس کی تعداد 8 ہے، تاہم نیٹ رن ریٹ کم ہونے کی وجہ سے یہ تیسرے نمبر پر ہے۔آسٹریلیا نے اب تک ورلڈ کپ میں چار میچز کھیلے ہیں اور وہ چار پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے جبکہ پاکستان پانچ کھیلنے کے بعد چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے، ورلڈ کپ 2023 میں اب تک سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹزز میں پہلا نمبر جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بیٹر کوئنٹن ڈی کوک کا ہے جو میگا ایونٹ میں 407 رنز بنا چکے ہیں۔اس فہرست میں 354 رنز کے ساتھ دوسرا نمبر انڈیا کے ویرات کوہلی کا ہے جبکہ انڈیا کے ہی روہت شرما 311 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر ہیں، پاکستان کے محمد رضوان نے اب تک ورلڈ کپ میں 302 رنز بنائے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹرز کی فہرست میں چوتھے نمبر پر موجود ہیں۔ورلڈ کپ میں اب تک نیوزی لینڈ کے مِچل سینٹنر 12، سری لنکا کے دلشان مدھو شانکا 11، انڈیا کے جسپریت بمراہ 11، نیوزی لینڈ کے میٹ ہینری 10 اور پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی 10 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔

Back to top button