نیب ترامیم فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل پر سماعت 31اکتوبر کوہوگی

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی جانب سے دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔وفاقی حکومت کی انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت منگل کو ہو گی، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ اپیل پر سماعت کرے گا۔جسٹس امین الدین، جسٹس جمال خان اور جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی لارجر بینچ میں شامل ہوں گے۔سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی اپیل پر مقدمے کے وکلا کو نوٹس جاری کر دیے۔
یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے پارلیمنٹ کی جانب سے منظور کردہ نیب ترامیم کو کالعدم قرار دیا تھا جس کے بعد سابق صدر اور 6 سابق وزرائے اعظم سمیت درجنوں سیاستدانوں کے مقدمات دوبارہ احتساب عدالتوں کو بھیج دیے گئے تھے۔

Back to top button