روس کی حمایت پر تیل کی پیدا وار میں کمی،امریکہ سعودیہ سے ناراض

امریکہ روس کی حمایت کرتے ہوئے تیل کی پیداوار میں کمی کرنے سعودی عرب سے ناراض ہوگیا۔ اوراس فیصلے پر امریکی صدر جوبائیڈن نے سخت ردعمل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ سعودیہ کے ساتھ تعلقات کا از سرنو جائزہ لے ہے ہیں۔

امریکی میڈٰیا رپورٹس کے مطابق صدر جو بائیڈن تیل کی پیداوار میں کمی پر سعودی عرب کو سخت ردعمل دینے کے ایک باضابطہ اور منظم طریقہ کار ترتیب دے رہے ہیں۔

اس حوالے سے وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے مزید بتایا کہ از سرنو تعلقات کی بحالی میں سعودی عرب کو امریکی سیکیورٹی امداد میں تبدیلیاں بھی شامل ہیں اور یہ آسان کام نہیں، اس لیے صدر جوبائیڈن بذات خود اس کا جائزہ لے رہے ہیں،صدر جوبائیڈن اس پر تفصیلی کام کر رہے ہیں اور وہ اپوزیشن سے بھی مشورہ کریں گے اس لیے سارے عمل میں وقت لگے گا۔

واضح رہےکہ سعودی عرب سے تعلقات کا از سرنو جائزہ لینے کا معاملہ تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک نے گزشتہ ہفتے امریکی اعتراضات کے باجود پیداوار میں کٹوتیوں کا اعلان کیا اور سعودی عرب نے بھی تیل کی پیداوار کی کٹوتی میں روس حمایت کی تھی، روس کی حمایت پر امریکی صدر جوبائیڈن سعودی عرب سے ناراض ہوگئے اور سعودی عرب پر سخت نتائج مسلط کرنے کا عزم کیا۔ امریکی سینیٹر اور خارجہ کمیٹی کے سربراہ باب مینینڈیز نے سعودی عرب کو ہتھیاروں کی فروخت روکنے کا مطالبہ بھی کیا۔

خیال رہے کہ امریکا سمجھتا ہے کہ اوپیک کا تیل کی پیداوار میں کمی کا اقدام مغربی ممالک کے منصوبے کو کمزور کرتا ہے جس کے تحت یوکرین پر جنگ مسلط کرنے کے جواب میں روسی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

Back to top button