روڈا کا سائلین کوسہولیات فراہمی کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع

ریور فرنٹ راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے سائلین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لئے ون ونڈو آپریشن شروع کر دیا ہے۔
ڈپٹی ڈائیریکٹر ون ونڈو آپریشن میاں حسن کا کہنا تھاآنے والے سائلین کو ایک ہی کاونٹر پر تمام معاملات پر آگاہی فراہم کی جائے گی،سائلین کے وقت کو بچانے کے لئے ان کے دوروں کو شیڈول اور کم کیا جائے گا ۔
انہوں نے بتایا کہ ون ونڈو آپریشن کے تحت لینڈ ، انفراسٹرکچر، انوائرمنٹ ، انڈسٹری ، کمرشل سمیت دیگر تمام محکموں سے اپروول کے حوالے آگاہی فراہم کی جائے گی،ون ونڈو آپریشن کو جلد ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر میاں حسن نے کہا جس سے لوگ گھر بیٹھے آن لائن معلومات اور ڈاکومنٹس کے حصول کے لئے اپلیکیشن کی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔
