ریحام خان نے اگلے الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان میں اگلا الیکشن فئیر اور فری ہوا اور الیکشن سے پہلے ہی کسی کو وزیر عظم سلیکٹ کر لینے کی سازش نہ ہوئی تو میں یقینا اگلے انتخابات میں حصہ لوں گی۔
ایک انٹرویو میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو سیاست ہوتی ہے، میں اس کا حصہ نہیں بن سکتی کیونکہ میں وہ بول دیتی ہوں جو میرے دماغ میں ہوتا ہے، میں کسی کے سامنے دل میں کچھ اور جذبات ہونے کے باوجود اسے مسکرا کر نہیں دیکھ سکتی، یعنی نہ تو میں زندگی میں منافقت کر سکتی ہوں اور نہ ہی منافقت کی سیاست کر سکتی ہوں۔ اگلے الیکشن میں حصہ لینے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات ہوتے نظر آئے تو وہ ضرور ان میں حصہ لیں گی، خصوصا جب یہ طے ہو جائے کہ الیکشن سے پہلے ہی کسی کو بطور وزیر اعظم سلیکٹ نہیں کر لیا جائے گا۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب روایتی سیاست سے باہر آنا ہو گا، دنیا بھر میں کرونا کے بعد بہت زیادہ تبدیلی آئے گی، ہمیں بھی اس کے ساتھ تبدیل ہونا ہو گا۔ عورت مارچ پر بات کرتے ہوئے ریحام خان کا کہنا تھا کہ حالانکہ عورت مارچ والے لوگ مجھے سپورٹ نہیں کرتے، لیکن میں ان کے ان مطالبات کو سپورٹ کرتی ہوں جو درست ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ چونکہ میں خود بھی پاکستان میں کام کر چکی ہوں، مجھے اندازہ ہے کہ یہاں خواتین کو کس طرح کی مشکلات کا سامنا کر نا پڑتا ہے۔
ریحام خان نے وقار ذکا کے ساتھ ایک حالیہ لائیو شو میں عمران خان کے لئے نا مناسب الفاظ استعمال کرنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ اس انٹرویو میں جو انہوں نے اپنے پرائیویٹ معاملات کے حوالے سے گفتگو کی وہ ان کی غلطی تھی، ریحام خان کا کہنا تھا کہ مجھے عمران خان کی بطور وزیراعظم حلف برداری کی تقریب میں ان کے بچوں کو نہ دیکھ کر بہت دکھ ہوا تھا۔ ریحام خان نے انکشاف کیا کہ مجھے جہاں تک اطلاع ملی ہے، عمران خان کے بچے حلف برادری کی تقریب میں شرکت کرنا چاہتے تھے لیکن انہیں روک دیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button