ریٹرننگ افسران کے ایک جیسے آرڈرز پر ٹریبونل بھی حیران

اسلام آباد ہائی کورٹ کے الیکشن ٹریبونل نے الگ الگ ریٹرننگ افسران کے ہوبہو فیصلوں پر حیرانی کا اظہار کیا۔الیکشن ٹربیونل جسٹس ارباب محمد طاہر نے پی ٹی آئی رہنما ایڈوکیٹ شعیب شاہین کی نامزدگی فارم مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے حیرانگی کا اظہار کیا کہ یہ این اے 47 اور این اے 48 کے دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسر ایک ہیں؟
شعیب شاہین نے بتایا کہ نہیں سر دونوں حلقوں کے ریٹرننگ افسران مختلف ہیں لیکن آرڈر میں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں، لگتا ہے آرڈر لکھا ایک جگہ گیا پھر سب نے وہی جاری کردیا۔
جسٹس ارباب محمد طاہر نے کہا کہ دونوں آر اوز کے آرڈر میں ایک لفظ کا بھی فرق نہیں ہے، بالکل ایک جیسے ہیں۔اسلام آباد الیکشن ٹربیونل نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Back to top button