زین آفندی قتل کیس: اہلیہ نے بیان قلم بند کروا دیا

کراچی میں زین آفندی کے قتل کی تفتیش کرنے والی ٹیم نے مقتول کی اہلیہ کا بیان قلمبند کرلیا۔
زین آفندی کی اہلیہ نے تفتیشی حکام کو بتایا ہے کہ زین آفندی نے کسی بھی قسم کی مزاحمت نہیں کی اور ملزمان نے زین آفندی کو دوسرے کمرے میں لےجاکر گولیاں ماریں۔
زین آفندی کی اہلیہ نے مزید بتایا کہ ان کے خاندان کی کسی سے دشمنی یا جھگڑا نہیں۔ تفتیشی حکام کا کہناہےکہ طریقہ واردات سے نہیں لگتا کہ یہ لوٹ مار کی واردات تھی، گھر سے چھینے گئے موبائل فون کی آخری لوکیشن ضلع وسطی سے آئی۔
کراچی میں سندھ مدرسۃ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کا قتل ٹارگٹڈ ہے یا پھر کچھ اور؟ گتھی الجھ گئی ہے۔بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی مادر علمی سندھ مدرستہ الاسلام کے بانی حسن علی آفندی کے پوتے زین علی آفندی کو 6 جنوری کی رات کراچی میں قتل کردیا گیا تھا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق زین علی آفندی کے گھر ڈکیتی نہیں کی گئی، قاتلوں نے گھر میں داخل ہوکرملازمین سے زین آفندی کا کمرہ پوچھا، ملزمان زین آفندی کے کمرے میں گئے اور فائرنگ کردی۔
