اداکارہ بھومی پنڈیکر کی خواہشات میں سرفہرست کیا؟

گزشتہ برس 3 فلموں کی ریلیز کے بعد رواں برس کے آغاز میں ہی بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکرکی فلم بدھائی2 کی شوٹنگ کا آغاز ہوچکا ہے تاہم اداکارہ پرعزم ہیں کہ یہ برس بھی ان کے مداحوں کے دلچسپی بھرا ثابت ہوگا۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں 2021 کا آغاز راجکمار کے ساتھ فلم بدھائی 2 سے کررہی ہوں ،اداکارہ کے مطابق یہ آغاز مجھ جیسے اداکار جو اپنی فلمو گرافی میں مختلف نوعیت کے اضافے کے خواہشمندہیں ان کے لیے عمدہ اضافہ ہے۔
بالی ووڈ اداکارہ بھومی پیڈنیکر کا کہنا ہے کہ وہ صرف بالی وڈ فلم انڈسٹری میں بننے والی فلموں میں ہی نہیں بلکہ ہر جگہ تبدیلی دیکھنے کی خواہشمند ہیں۔اداکارہ کے مطابق فلم انڈسٹری میں آج بھی صنفی امتیاز موجود ہے اور سب انڈسٹری میں دیے جانے والے معاوضے اور مواقعوں سے واقف ہیں مجھے واقعی امید ہے کہ انڈسٹری میں موجود صنفی امتیاز ختم ہو، ہمارے پاس ایسے بہت سے خواتین اور مرد اداکار ہیں جو بہت محنت سے کام کررہے ہیں، اس لیے یہی میری خواہشات میں سرفہرست ہے ۔
بھومی پیڈنیکر کا مزید کہنا تھا کہ وہ گزشتہ چند سالوں میں فلمی دنیا میں ہونے والی تبدیلیوں سے خوش ہیں۔”مجھے یہ جان کر خوشی ہوتی ہے کہ میرے مداح یہ جانتے ہیں کہ مجھے کیا پسند ہے،کیا پسند نہیں۔”
