سائرہ شہروز کی ڈانس ویڈیو وائرل ہو گئی

اداکارہ سائرہ شہروز یوں تو آج کل شوہر شہروز سبزواری سے علیحدگی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔تاہم گزشتہ روز سے انٹرنیٹ پر ان کی ایک ڈانس ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ اپنی بہن ہیئر اسٹائلسٹ پلوشہ یوسف کے ساتھ ایک شادی کی تقریب میں رقص کرتی دکھائی دے رہیں۔

انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی مذکورہ ویڈیو میں سائرہ شہروز کو سرخ رنگ کے لباس میں اپنی بہن کے ساتھ معروف بھارتی پنجابی گانے ’میری ممی نوں پسند نئیں توں‘ پر رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو تانیہ مرزا اور طلال کی شادی کے دوران بنائی گئی تھی۔ ویڈیو میں جو لباس سائرہ شہروز نے پہن رکھا تھا اسے ’ٹینا درانی فیشن ہاؤس‘ نے تیار کیا تھا۔ فیشن ہاؤس نے دلہن تانیہ مرزا کا بھی لباس تیار کیا تھا اور فیشن برانڈ کی جانب سے اپنے انسٹاگرام پر سائرہ شہروز کی ڈانس ویڈیو بھی شیئر کی گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔
مذکورہ ویڈیو سے قبل گزشتہ روز سائرہ شہروز کی بہن پلوشہ یوسف کے ساتھ لی گئی ایک تصویر بھی انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تھی کیوں کہ اداکارہ کی علیحدگی کی خبروں کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ ان کی ویڈیو اور تصویر سامنے آئی ہے۔
اگرچہ سائرہ شہروز اور ان کے شوہر کے درمیان طلاق کی خبریں تھیں تاہم شہروز سبزواری نے ان خبروں کو مسترد کیا تھا تاہم اس بات کی تصدیق کی تھی کہ ان دونوں میں علیحدگی ہوگئی ہے۔
