سائرہ یوسف اور شہروز طلاق کے بعد بھی اکٹھے کیوں؟

اداکارہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری ایک دوسرے سے علیحدہ ہو جانے کے باوجود اپنی بیٹی نورے کی بہترین انداز میں پرورش کے معاملے پر اکٹھے ہیں اور اسی لیے وہ اپنی بیٹی کو کسی قسم کا احساس محرومی نہیں ہونے دیتے۔ سائرہ یوسف کا بھی اس بات پر اتفاق ہے کہ ان کی بیٹی کو دادا دادی کا پیار بھی ویسے ہی ملتا رہے جیسا کہ طلاق سے پہلے تھا۔
حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں اداکارہ سائرہ یوسف نے نے تسلیم کیا کے ان کے سابق شوہر شہروز سبزواری اپنی بیٹی کے معاملے میں ایک ذمہ دار باپ کا کردار ادا کر رہے ہیں اور ان کی پوری کوشش ہوتی ہے کہ وہ نورے کو کسی قسم کا احساس محرومی نہ ہونے دیں۔ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری کی طلاق اور بیٹی کی پرورش کے حوالے سے میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ کو بحیثیت سنگل پیرنٹ کن چیلیجز کا سامنا ہے؟ جواب میں اداکارہ نے کہا کہ یہ کام میرے لیے زیادہ چیلنجنگ نہیں ہے کیونکہ شہروز اور ان کی فیملی مجھے پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ شہروز اور میں نے اس بات کو یقینی بنایا کہ ہم اپنی بیٹی کی مل کر پیرنٹنگ کریں گے۔ سائرہ نے بتایا کہ نورے کو اپنے والد کی کمی محسوس نہیں ہوتی کیونکہ شہروز اور اس کے دادا دادی اس کا بہت خیال رکھتے ہیں۔
سائرہ یوسف نے بتایا کہ بچے بہت سچ بولنے والے ہوتے ہیں۔ اکثر وہ مجھے ٹی وی پر دیکھ کر کہتی ہے کہ ماما آپ اچھی نہیں لگ رہیں لیکن ڈرامہ صنف آہن دیکھ کر نورے نے میری تعریف کی کہ ماما آپ بہت اچھی لگ رہی ہیں۔
یاد رہے کہ سائرہ یوسف کا شمار باصلاحیت اداکاراؤں میں کیا جاتا ہے۔ وہ شہروز سے طلاق کے بعد کچھ عرصہ ٹیلی ویژن اسکرین سے غائب رہیں لیکن اب انہوں نے دوبارہ ماڈلنگ اور ایکٹینگ کا باقاعدہ آغاز کردیا ہے اور وہ ان دنوں ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والے نئے ڈرامہ سیریل ‘صنف آہن’ میں آرزو کا کردار بخوبی نبھاتی دکھائی دے رہی ہیں۔ اس ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں یمنیٰ زیدی، کبریٰ خان، رمشا خان اور سجل علی شامل ہیں۔ حال ہی میں سائرہ یوسف نے ایک ویب چینل کو انٹرویو دیا جس میں انہوں نے اپنے کیرئیر، سابقہ شوہر اور اپنی بیٹی نورے سے متعلق بات چیت کی۔ اس انٹرویو میں میزبان نے سائرہ یوسف سے سوال کیا کہ کیا آپ کی بیٹی نورے آپ کے پرگراموں کو دیکھتی ہے؟ جس پر سائرہ یوسف نے کہا کہ جی بالکل ! وہ میرے ڈرامہ سیریلز دیکھتی ہے اور دیکھ کر خوب انجوائے بھی کرتی ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ بطور والدہ وہ اپنی بیٹی سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں اور انہیں اچھے طریقے سے ہر بات سمجھاتی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ صنف آہن ڈرامے کی شوٹنگ کے لئے جب وہ تمام اداکاراؤں کے ساتھ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ گئیں تو وہ اپنی 7 سالہ بیٹی نورے کو بھی ساتھ لی گئیں جو تمام اداکاراؤں کے ساتھ گھل مل گئی تھی۔
خیال رہے کہ سائرہ یوسف اور شہروز سبزواری نے 2012 میں شادی کی تھی اور دونوں کی ایک بیٹی نورے ہے۔ دونوں کے درمیان مارچ 2020 میں طلاق ہوگئی تھی، جس کے چند ہفتوں بعد شہروز سبزواری نے ماڈل صدف کنول سے شادی کی کرلی جبکہ سائرہ یوسف نے تاحال شادی نہیں کی ہے۔ لیکن طلاق کے باوجود یہ دونوں والدین اپنی بیٹی کی پرورش میں اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اس سے قبل احسن خان کے شو میں شہروز سبزواری نے بھی اپنی بیٹی کے حوالے سے بتایا تھا کہ نورے اپنی والدہ سائرہ کے ساتھ رہتی ہے اور وہ اُس کی بہت اچھی تربیت کررہی ہے۔ شہروز سبزواری نے کہا تھا کہ اولاد کی تربیت ماں سے اچھی کوئی نہیں کرسکتا ہے اور سائرہ نے نورے کی بہت اچھی تربیت کی ہے۔
