سائفر، توشہ خانہ کیس  میں بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر بینچ تشکیل

سائفر اور توشہ خانہ کیس  میں بانی پی ٹی آئی کی اپیلوں پر   اسلام آباد ہائیکورٹ کا خصوصی بینچ پیرکو سماعت کریگا۔

بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور بشری بی بی کی اپیلوں پر خصوصی بنچ سماعت کرے گا ،چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل خصوصی بنچ تشکیل دیا گیا ہے۔

 سائفر کیس میں شاہ محمود قریشی کی اپیلیں بھی پیر کوسماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں  ، بشری بی بی کی توشہ خانہ اپیل بھی سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے ، سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کی درخواستیں بھی ساتھ ہی سنی جائیں گی۔

Back to top button