سابق وزیراعظم نواز شریف کا سابق صدر زرداری کو ٹیلی فون

ن لیگ کے سابق وزیراعظم نواز شریف نے صدر زرداری کو ٹیلی فون کے دوران ان کی خیریت دریافت کی، اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تنمائوں کا اظہار کیا۔

سابق وزیراعظم اور سابق صدر کے مابین بات چیت میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ضمنی الیکشن پر مشاورت اور عمران خان کے لانگ مارچ کے حوالے سے بھی گفتگو ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے مریم نواز، شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی مقدمات سے بریت پر نواز شریف کو مبارک باد بھی دی۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف نے آصف زرداری کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اسپتال سے گھر منتقل ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا کی۔

Back to top button