پاکستان کے جوہری ہتھیاروں میں کوئی ہم آہنگی، باضابطگی نہیں

امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے پاکستان کو بے قاعدہ ایٹمی ٹیکنالوجی کا حامل ملک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ملک میں سے ایک ہے۔

صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے خطرناک ترین جوہری ممالک میں سے ایک ہے۔ پاکستان کے جوہری ہتھیار میں کوئی باضابطگی اور ہم آہنگی نہیں۔

امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کو معلوم ہے کہ انہیں کیا چاہیے لیکن ان کے ساتھ بے شمار مسائل ہیں۔ روس میں کیا ہورہا ہے اور دنیا کے خطرناک جوہری ممالک میں سے ایک پاکستان میں کیا ہورہا ہے اور امریکا کو کس طرح اس سب کو دیکھنا اور ہینڈل کرنا ہے یہ اہم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت کچھ ہورہا ہے لیکن اس میں امریکا کے لیے مواقع بھی ہیں کہ وہ صورتحال کو تبدیل کرسکے۔

Back to top button