عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست جلد سننے کی استدعا

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جلد سننے کی اپیل کی گئی ہے، اپیل وزارت داخلہ کی جانب سے کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کی جانب سے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی گئی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر آئندہ عدالتی کارروائی میں سماعت کی جائے۔

واضح رہے کہ عمران خان کے خلاف درخواست وفاقی حکومت کی جانب سے وزارت داخلہ نے دائر کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو پر امن احتجاج کی اجازت دی تھی جبکہ عمران خان ایک مرتبہ پھر اسلام آباد پر چڑھائی کے اعلانات کر رہے ہیں۔

وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ سپریم کورٹ عمران خان کو احتجاج اور دھرنے کے حوالے اپنے احکامات پر عمل درآمد یقینی بنائے۔

Back to top button