سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے صاحبزادے انتقال کر گئے

سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کر گئے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ کے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ انتقال کر گئے ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ سید مظفر علی شاہ طویل عرصہ سے بیمار تھے اور ان کا علاج چل رہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور 26 اگست کے روزخالق حقیقی سے جا ملے ہیں۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سمیت مختلف سیاسی و سماجی شخصیات نے قائم علی شاہ سے بیٹے کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا اور ان کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔ سید مظفر علی شاہ کی تدفین خیر پور میں کی جائے گی۔سید مظفر علی شاہ کو آج رات جی جیلانی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا، سید قائم علی شاہ اور نفیسہ شاہ سے پیپلز پارٹی کے چئیر بلاول بھٹو وزیر علی سندھ سید مراد علی شاہ، منظور حسین وسان نے ٹیلی فون پر افسوس کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ قیادت سمیت پوری پارٹی آپ کے غم میں برابر کی شریک ہے، دعاگو ہوں، اللہ تعالیٰ مرحوم مظفر علی شاہ کو جنت الفردوس اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
