سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد نور مسکانزئی فائرنگ سے جاں بحق

سابق چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ نورمسکانزئی بلوچستان کے علاقے خاران میں فائرنگ کے نتیجے شہید ہوگئے۔

ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) نذیر کرد کے مطابق فائرنگ کا واقعہ خاران کے علاقے گزگی میں پیش آیا، محمد نورمسکانزئی پر مسجد میں نماز کے دوران فائرنگ کی گئی، انہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد کوئٹہ روانہ کیاجارہا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔

واضح رہے کہ نورمسکان زئی دسمبر 2014 سے اگست 2018 تک چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ رہے اور وہ فیڈرل شریعت کورٹ کے بھی سابق چیف جسٹس رہے۔

Back to top button