’سرکاری ٹی وی کا کیمرہ مارکیٹ میں لے چلیں‘، پرویز رشید کا حکومت کو چیلنج

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما و سینیٹر پرویز رشید نے مہنگائی پر حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور چیلنج بھی دے دیا۔
سینیٹر پرویز رشید کا چیلنج دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومتی لوگوں کے ساتھ کسی بھی شہر کے بازار جانے کو تیار ہوں، سرکاری ٹی وی کیمرے پر لوگوں سے پوچھیں گے اشیا ماضی کے مقابلے میں مہنگی ہیں یاسستی ؟ جو جواب آئے گا وہ سرکاری ٹی وی پر چلایا جائے۔
انہوں نے کہا کہ کیا وفاق کو ناگ کی شکل دیں جو جب بھوکا ہوتو اپنے بچوں کو کھانا شروع کر دے، صوبوں پر قبضے کی کوشش کی تو عوام کی مزاحمت ہو گی، کوئی نہیں روک سکے گا۔
ان کا کہناتھا کہ براڈشیٹ کمپنی لندن کی عدالت میں جاتی ہے اوربتاتی ہے ذمے داری سونپی گئی تھی کہ لندن میں پاکستان کے سیاستدانوں کے اثاثے تلاش کرے، مشرف صاحب نے اپنے دور میں ہی کہہ دہا تھا کہ کمپنی ناکام ہوچکی ہے۔
