سری لنکا کے صدر بدھ کو حکومت سے الگ ہو جائیں گے

دیوالیہ پن کا شکارملک سری لنکا کے صدر بدھ کو حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری لنکا کے صدر گوٹابایا راجا پکسے نے وزیر اعظم رانیل وکرما سنگھے کو بتایا کہ کہ وہ بدھ کو اس عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم نے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا ہے تاکہ اتحادی حکومت ملک کو اس معاشی بحران سے نکالنے کی کوشش کر سکے۔

واضح رہےکہسری لنکن صدر اس وقت کہاں موجود ہیں، اس بارے میں کسی کو علم نہیں۔

سری لنکا صدر کے گوٹابایا راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بارے میں سب سے پہلے پارلیمنٹ کے اسپیکر نے 9 جولائی کو بتایا تھا۔انہوں نے کہا تھا کہ صدر 13 جولائی کو مستعفی ہوجائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق اب 11 جولائی کو وزیراعظم رانیل وکرما سنگھے کے آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سری لنکن صدر نے آگاہ کیا ہے کہ وہ 13 جولائی کو اپنے عہدے کو چھوڑ دیں گے

واضح رہے کہ گزشتہ اختتام ہفتہ پر مظاہرین نے کولمبو میں واقع صدر اور وزیر اعظم کی سرکاری رہائش گاہوں پر دھاوا بول دیا تھا۔ مہنگائی، افراط زر اور غربت سے تباہ حال عوام نے اقتصادی بحران کی وجہ حکومتی نااہلی کو قرار دیا ہے۔

Back to top button