سلمان خان کی نئے روپ میں تصویرجاری

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے سوشل میڈیاپر نئے روپ میں تصویر جاری کردی۔
تفصیلات کے مطابق اداکار سلمان خان اپنی نئی فلم میں نئے روپ میں نظر آئیں گے جو آئندہ برس ریلیز ہوگی۔فلم کی عکسبندی کا آغازبھی ہوچکاہے۔
انسٹاگرام پرشیئرتصویر میں سلمان خان ایک پرفضامقام پرموجود ہیں۔اداکار کی جانب سے تصویرکے عنوان میں تحریرکیاگیاہے کہ گرین زون ۔
سلمان خان کی جانب سے تصویرشیئرہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے مختلف تبصرے کئے جارہے ہیں۔
