پی سی بی بورڈ آف گورنرز کااجلاس 6جولائی کو طلب

پی سی بی نے 4ماہ کے وقفے کے بعد بورڈ آف گورنرز کا اجلاس 6 جولائی کو لاہور طلب کر لیا۔
ذرائع پی سی بی کے مطابق بورڈآف گورنرز کےاجلاس میں 2024-25 کے مالی سال کے بجٹ کی منظوری لی جائے گی۔ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ اور دورہ انگلینڈ میں قومی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
محسن نقوی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں مستقبل کے حوالے سے فیصلوں کی منظوری لی جائے گی۔
