بابراعظم سمیت 7کھلاڑی این او سی کے منتظر

جی ایل ٹی ٹوئنٹی کیلئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم سمیت 7 کھلاڑی این او سی کے منتظرہیں۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کی جانب سے این او سی کی درخواست ایک ہفتہ قبل کی گئی،پی سی بی کا انٹرنیشنل ڈیپارٹمنٹ لیگ کی آئی سی سی سے الحاق سے متعلق لاعلم،آئی سی سی سے تفصیلات حاصل کرنے کے بعد این او سی جاری کرنے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
بابراعظم کے علاوہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین آفریدی بھی کینیڈین لیگ کیلئے این او سی کے منتظر،افتخار احمد، آصف علی، محمد عامر اور محمد نواز کو بھی جی ایل ٹی ٹوئنٹی کا این او سی نہیں ملا۔گلوبل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا چوتھا ایڈیشن 25 جولائی سے کینیڈا میں شروع ہورہا ہے۔
بابر اعظم، آصف علی، محمد عامر اور محمد رضوان وینکوور نائٹس کے ساتھ معاہدہ طے کرچکے ہیں۔شاہین آفریدی اور محمد نواز ٹورانٹو نیشنلز اور افتخار احمد بنگلہ ٹائیگرز مسی سوگا کا حصہ ہوں گے۔
