سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کرنیوالے 2 ملزمان گرفتار

ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سٹار سلمان خان کے ممبئی میں گھر پر فائرنگ کرنے والے دو ملزمان کو گجرات سے حراست میں لے لیا ہے، وکی اور ساگر نامی ملزمان نے اعتراف جرم کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ ان کا مقصد خوف پھیلانا تھا، فائرنگ بیشنوئی گینگ کے کہنے پر کی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی ممبئی باندرہ رہائش گاہ پر فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گجرات کے شہر بھوج سے گرفتار کیا گیا اور دونوں ملزمان کا تعلق ریاستربہار سے ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارت کی کرائم برانچ کے یونٹ 9 نے گزشتہ شب وکاس عرف وکی گپتا اور ساگر پال کو بہار سے گرفتار کیا۔پولیس کو دیے گئے بیان میں ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جیل میں قید گینگسٹر لارنس بشنوئی کے کہنے پر اور رقم کے عوض سلمان خان کی رہائش گاہ پر فائرنگ کی۔پولیس کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان نے اپنی پستول سورت کے دریا میں پھینک دی تھی۔ ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے بھارتی پولیس کا بتانا ہے کہ اتوار کی صبح باندرہ کے بینڈ اسٹینڈ پر واقع سلمان خان کے گلیکسی اپارٹمنٹ کی بالکونی میں ملزمان نے فائرنگ کی تھی جس کا مقصد اداکار یا ان کے اہل خانہ کو نقصان پہنچانا نہیں بلکہ خوف پھیلانا تھا۔
