سلیکٹر کو سب نے سلیکٹ کر لیا، ترمیمی بل سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

جب قومی اسمبلی میں مسلح افواج کے سربراہان کی مدتِ ملازمت کے حوالے سے ترمیمی بل کی منظوری کی بات شروع ہوئی تو لگتا تھا کہ یہ نہیں ہو پائے گا۔ مگر پھر آج کا دن چڑھا اور باقی تاریخ کا حصہ ہے۔
قومی اسمبلی نے بل کثرت رائے سے منظور کر لیا اور یوں بقول ماریہ میمن ’سلیکٹر کو سب نے سلیکٹ کر لیا’۔اور یوں سوشل میڈیا پر اس موضوع پر بحث چل پڑی اور ٹوئٹر صارفین مختلف ہیش ٹیگز کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کرتے رہے جس میں #ووٹ_کی_عزت_ہاہاہاہا #مولانا_ڈٹ_گئے_باقی_دب_گئے #ArmyAct #BlackDay سرِفہرست رہے۔
آرمی ایکٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد فاٹا سے رکن قومی اسمبلی محسن داوڑ نے آگاہ کیا انھوں نے اجلاس سے واک آؤٹ سے قبل آرمی ایکٹ کی مخالفت میں ووٹ دیا جبکہ سپیکر قومی اسمبلی نے اختلاف رائے رکھنے والوں چند افراد کو بھی ان کا کیس پیش نہیں کرنے دیا۔
محسن داوڑ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’یہ پاکستان کی پارلیمانی تاریخ میں سیاہ ترین دن ہے۔ اور اس سے بہتری کی طرف آنے میں بہت عرصہ لگے گا۔‘
110421597 d3f8be5d 8a66 443b ad23 e1ae464863bb
دوسری جانب راجہ عمر کا کہنا تھا کہ ’آرمی ایکٹ جمہوریت سے زیادہ مسلح افواج کے لیے باعث شرمندگی ہے۔ یہ صفوں میں صرف اختلاف، تلخی اور تفریق پیدا کرےگا۔‘
ایک ٹوئٹر صارف نے حزب اختلاف کی جماعتوں خصوصاً مسلم لیگ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آرمی ایکٹ اور ووٹ کو عزت دو سے ووٹ کو ایکسٹنشن دو تک کے سفر نے عوام کی آنکھیں کھول دیں۔۔۔ پی پی پی، پی ایم ایل این اور پی ٹی آئی ایک پیج پر ہیں۔‘
صحافی رضا رومی نے آرمی ایکٹ کی قومی اسمبلی سے جھٹ پٹ منظوری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ’سیاسی پارٹیوں نے یہ فیصلہ تو کرنا ہی تھا لیکن تھوڑی سی پارلیمانی طریقوں کی لاج ہی رکھ لیتے۔ تیس سیکنڈ نے تو عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔‘
110421601 a16f0aad 2bcc 4b6b afdf 7cd137e0ca81
فراز نے اس پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نواز کے کردار کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان دونوں پارٹیوں نے جنرل باجوہ پر الیکشن میں دھاندلی اور جعلی کیسز بنانے کا الزام عائد کیا اور آج انھیں کی (مدت ملازمت میں) توسیع کے لیے ووٹ ڈالا۔
جبکہ صحافی خاور گھمن نے سوال کیا کہ "کیا آج کے بعد عمران خان الیکٹڈ پرائم منسٹر ہو جائیں گے یا پھر سیلیکٹڈ ہی رہیں گے؟”
110421605 1977681a c68e 4599 9ead 1274a79c9b12
جبکہ احمر محمود کیانی نے وزیر اعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ سال 2020 کا مثبت نوٹ پر آغاز ہوا ہے۔ ’امید ہے کہ نئے پاکستان میں ہمیں اور خوشخبریاں سننے کو ملیں گیں۔‘
110421687 1c887a58 1648 4bde b99a ea8fb25ac2c4

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button