سندھ میں اضافی کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز پر 7لاکھ روپے جرمانہ

محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے اضافی کرایہ وصولی پر ٹرانسپورٹرز کو7لاکھ روپے جرمانہ کردیا

مہم کے دوران 1012 گاڑیاں چیک کی گئیں اور اس دوران مسافروں سے لی جانے والی 22 لاکھ 85 ہزار روپے کی اضافی رقم موقع پر ہی مسافروں کو واپس کروائی گئی۔ اضافی کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز پر 7 لاکھ 32 ہزار کے جرمانے عائد کیے گئے۔

سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ مسافروں کے لیے ریلیف کی فراہمی اور منصفانہ کرائے کی وصولی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے، مہم کا مقصد مسافروں کو درپیش پریشانیوں اور دشواریوں کا خاتمہ ہے، مسافروں کی مجبوری سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کرنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

Back to top button