چینی کمپنیوں  کوادائیگی کیلئے  وزارت توانائی نے 48 ارب مانگ لیے

 وزارت توانائی نے حکومت سے سی پیک کے تحت قائم چینی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی  کیلئے 48 ارب روپے مانگ لیے۔

وزارت توانائی نے ڈیویڈنڈ پلف بیک اسکیم کے ذریعے گردشی قرضہ ختم کرنے کیلیے بھی 100 ارب روپے مانگے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت توانائی نے سبسڈی کی مد میں اگلے مالی سال کیلیے 1.234 ہزار ارب روپے مانگے تھے، تاہم سی پیک منصوبوں کی سبسڈی اس کا محض 4 فیصد بنتی ہے۔

گزشتہ سال وزارت توانائی نے چینی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلیے 100 ارب روپے مانگے تھے، لیکن وزارت خزانہ نے صرف48 ارب روپے ہی جاری کیے، چینی حکام گردشی قرضوں کی روک تھام کیلیے حکومت پر دباؤ ڈالر رہے ہیں، لیکن دوسری طرف آئی ایم ایف نے پاکستانی حکام کو چینی کمپنیوں کے واجبات کی ادائیگی کیلیے اضافی بجٹ مختص کرنے سے روک دیا ہے۔

Back to top button