سندھ ہائیکورٹ میں پراسکیوٹر جنرل کے دفتر میں آگ لگ گئی

سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوٹر جنرل سندھ کے آفس میں آگ لگنے کے باعث فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا جب کہ لاکھوں روپے کا ملٹی میڈیا پراجیکٹر، ایل سی ڈی، کمپیوٹر اور دیگر سامان بھی جل گیا۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی جس پر مکمل قابو پالیا گیا ہے اور اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
