سندھ: 24 گھنٹے میں 16 اموات،1103 نئے کرونا کیسز رپورٹ

سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے سندھ میں مزید 16 اموات ہوئیں جب کہ 1103 نئے کیسز بھی سامنے آئے جن میں سے 905 کا تعلق کراچی سے ہے۔
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بذریعہ ٹوئٹر بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 4101 ٹیسٹ کیے گئے جس میں 1103 مریض ظاہر ہوئے اور مزید 16 ہلاکتیں بھی ہوئیں۔اس طرح سندھ میں کورونا کے کل کیسز کی تعداد 25309 اور اموات 396 ہوگئی ہیں۔وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج پہلی مرتبہ 1920 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے جس کے بعد اب تک 11190 کورونا کے مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔
مراد علی شاہ نے بتایا کہ صوبے کے 1103 کیسز میں سے 905 کا تعلق کراچی سے ہے جن میں ضلع شرقی سے 175، جنوبی 201، وسطی 131 ،کورنگی 100 اور ملیر میں 249 جب کہ ضلع غربی سے 49کیسز رپورٹ ہوئے۔اس کے علاوہ سندھ کے دیگر اضلاع میں حیدرآباد 32، شکارپور 21، لاڑکانہ 20، سکھر 19، گھوٹکی 18، جیکب آباد 11، جامشورو اور قمبر –شہدادکوٹ میں 7-7، خیرپور 4، دادو، میرپورخاص میں 2-2 جب کہ نوشہروفیروز، سانگھڑ، نوابشاہ اور ٹھٹھہ میں ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button