لاہور : سوئمنگ پول کی دیوار گرنے سے تین معصوم بچے جاں بحق

گلاہور کے علاقے بادامی باغ میں سوئمنگ پول میں نہاتے بچوں پرسوئمنگ پول کی دیوار گر گئی ، جس کے نتیجے میں ایک بچہ موقع پر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمی بچوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا جہاں مزید دو بچے اظہر اور دلاور بھی زندگی کی بازی ہار گئے جس کے بعد جاں بحق بچوں کی تعداد تین ہوگئی جب کہ زخمیوں میں حمزہ، ساگر اورعبدالباسط شامل ہیں جنہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔

اس افسوسناک واقع کی خبر پھیلتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اور جاں بحق بچوں کے گھروں میں صف ماتم بچھ گئی۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا اور کمشنر لاہور ڈویژن اور سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرنے کاحکم جاری کردیا۔

Back to top button