’’سوشل میڈیا پر رشتے کیلئے انوکھے اشتہار کی دھوم‘‘

سوشل میڈیا پر رشتے کے لیے انوکھے اشتہار کی خوب چرچا ہے جس میں خاتون نے ایسے لڑکے کے انتخاب کا مطالبہ کیا ہے جوکہ کیمرے کے سامنے بالکل بھی نہ شرمائے اور ریلز بنانے میں بھی مدد کرے۔دنیا بھر میں لاکھوں افراد روزانہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوتے ہیں تاہم انڈیا میں ایک سوشل میڈیا انفلوئنسر خاتون نے رشتے کے لیے ایک انوکھا اشتہار دیا ہے، ایکس (ٹوئٹر) پر اخبار میں دیا گیا یہ انوکھا اشتہار وائرل ہے جس میں ایک خاتون اپنے لیے ایسا شوہر تلاش کر رہی ہیں جو اُن کی زندگی کا ساتھی بھی ہو اور وہ اُن کے ساتھ رِیلز بھی بنائے۔ایکس پر آیوشی گپتا نامی صارف نے اپنی ٹویٹ میں اس اشتہار کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ یہ رشتوں کے لیے اب تک کا سب سے حیران کن اشتہار ہے، اس اشتہار میں لکھا گیا ہے کہ ’میرا نام رِیا ہے اور میں اپنے لیے ایک موزوں رِیل پارٹنر اور دُلہا ڈھونڈ رہی ہوں۔ لڑکے کو کیمرے کا سامنا کرنے پر شرم نہیں آنی چاہئے اور وہ میرے ساتھ پیار بھری رِیلز بنانے کے لیے تیار رہے۔اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ ’لڑکے کو موئی موئی جیسے ٹرینڈنگ میوزک پر رِیلز بنانی آتی ہوں اور وہ جوائنٹ فیملی سے تعلق نہ رکھتا ہو، ریا نے اپنے رشتے کے لیے مزید شرط رکھی کہ ’رشتے کے لیے رابطہ کرنے سے پہلے ایمیزون منی ٹی وی پر ویب سیریز ’ہاف لوو ہاف اریجنڈ‘ دیکھیں تاکہ آپ کو پتا چل سکے کہ مجھے کس قسم کے لڑکے نہیں پسند۔رشتے کے اِس اشتہار میں مزید لکھا گیا کہ لڑکے کو ویڈیو ایڈیٹنگ سوفٹ ویئرز جیسے پریمیئر پرو وغیرہ استعمال کرنے آتے ہوں تاکہ وہ رِیلز اور وی لاگز ایڈٹ کر سکیں، اس وائرل ٹویٹ کے جواب میں ایکس پر موجود دیگر صارفین بھی دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔مفدل ووہرہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ میں کرکٹ ویڈیوز ایڈٹ کر سکتا ہوں۔ کیا میں اس رشتے کے لیے اہل ہوں؟ شیوانی تبصرہ کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ یہ اپنے لیے دُلہا اس وجہ سے ڈھونڈ رہی ہیں کہ اُس کے ساتھ انسٹا گرام رِیلز بنا سکیں، یہ جیون ساتھی نہیں ڈھونڈ رہیں۔ساکشی بھاداؤریا نے مزاحیہ انداز میں ٹویٹ کی کہ ’یہاں عام لڑکے نہیں مل رہے اور اِس انفلوئنسر کو موئی موئی پر رِیل بنانے والا لڑکا چاہئے، سشمیتا اس بارے میں لکھتی ہیں کہ کیا یہ ایڈیٹر کی ملازمت کا اشتہار ہے یا شادی کا اشتہار ہے۔ میں الجھن کا شکار ہوں، اشتہار میں ایک شرط یہ بھی رکھی گئی ہے کہ دُلہا کیمرے کے سامنے ہچکچاتا نہ ہو۔
