سونے کی قیمت میں 2400 روپے فی تولہ کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، فی تولہ سونا 2400 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 2400 روپے کے کمی کے بعد 2 لاکھ 11 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالرز کم ہو کر 1948 ڈالرز فی اونس ہو گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالرز زیادہ ہونے کی وجہ سے 1968 ڈالرز فی اونس ہے۔
