سونے کی قیمت نے ملکی تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے

عالمی مارکیٹ  میں فی اونس سونے کی قیمت 29ڈالر کے اضافے سے 1862 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر آگئیں۔

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 900روپے اور 772روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 188600 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 161694 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2150 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1843.27 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Back to top button