انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ

حکومت پاکستان کی جانب سے عالمی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی شرائط تسلیم کرنے میں تاخیر سے قرض پروگرام کی عدم بحالی کے باعث 4 جنوری (بروزبدھ) کو بھی ڈالر کی قدر میں اضافہ جاری رہا ۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے دن طلب بڑھنے کے سبب انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 28 پیسے کے اضافے سے 227.21 روپے کی سطح پر بھی آگئی تاہم اختتامی لمحات میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ صرف ایک پیسے کے اضافے سے 226.94روپے کی سطح پر بند ہوئی۔

اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 236روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

Back to top button