سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی

 ڈالر کی قدر   میں اضافے کے ساتھ ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے ، تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا ہے جب کہ سٹاک مارکیٹ میں زبردستی تیزی کے باعث اربوں روپے کا فائدہ ہوا۔سٹیٹ بینک آف پاکستان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے اعداد و شمار جاری کیے جس کے مطابق رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر مزید 25 پیسے مہنگا ہوا گیا اور قیمت 164 روپے 18 پیسے سے بڑھ کر 164 روپے 43 پیسے ہو گئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کافی دنوں کے بعد زبردستی تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔

100 انڈیکس میں 512.39 پوائنٹس کی بڑھوتری دیکھی گئی اور انڈیکس 48ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد 48112.21 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.08 فیصد کی بہتری دیکھی گئی اور 14 کروڑ 75 لاکھ 14 ہزار 528 شئیرز کا لین دین ہوا جس کے باعث سرمایہ کاروں کو 80 ارب روپے کا فائدہ ہوا۔

دوسری جانب گذشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ انٹر بینک میں ایک ہفتے کے دوران روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر مہنگا ہو گیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت خرید 164.10روپے اور قیمت فروخت164.20روپے پر مستحکم رہی تاہم مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر20پیسے مہنگا ہو گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 164روپے سے بڑھ کر164.20روپے اور قیمت فروخت164.40روپے سے بڑھ کر164.60روپے ہو گئی ۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق زیر تبصرہ مدت میں یورو کی قدر میں1.20روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے یورو کی قیمت خرید 192.20روپے سے گھٹ کر191روپے اور قیمت فروخت194.20روپے سے گھٹ کر193روپے پر آ گئی اسی طرح2.80روپے کی کمی سے برطانوی پونڈ کی قیمت خرید 226.30روپے سے کم ہو کر223.50روپے اور قیمت فروخت228.30روپے سے کم ہو کر225.50روپے پر آ گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر10پیسے مہنگا ہوا جبکہ برطانوی پونڈ کی قدر میں بھی50پیسے کا اضافہ ہوا تاہم یورو کی قدر میں استحکام رہا ۔

Back to top button