سپریم جوڈیشل کونسل کا شکایات پر جسٹس مظاہر کو نوٹس

جسٹس مظاہر نقوی کو شکایات سامنے آنے کے بعد شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے، نوٹس سپریم جوڈیشل کونسل کی جنب سے جاری کیا گیا ہے، اس حوالے سے سپریم جوڈیشل کونسل نے اعلامیہ بھی جاری کر دیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس کا ایجنڈا شکایات پر غور کرنا تھا، سپریم جوڈیشل کونسل کا آخری اجلاس 12 جولائی 2021 میں ہوا تھا، جبکہ شکایات کی نقول جسٹس مظاہر نقوی کو فراہم کر دی گئی ہیں۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں ہونے والے سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف آنے والی شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایات پر جسٹس مظاہر نقوی کو شوکار نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے 10 نومبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے جسٹس مظاہر نقوی کی مبینہ آڈیو لیک پر ان کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل سپریم جوڈیشل کونسل کے آئندہ اجلاس میں بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے جبکہ جسٹس مظاہر کو کونسل کی کارروائی کھلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار بھی حاصل ہے، بطور جج مستعفی ہونے پر جسٹس مظاہر نقوی پنشن اور دیگر مراعات کے حقدار ہوں گے۔
