ملک بھر میں الیکشن کیلئے 28 جنوری کی تاریخ متوقع

ملک بھر میں الیکشن کے لیے 28 جنوری کی تاریخ پر اتفاق ہونے کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن عدالت اعظمیٰ کو دو دن میں فیصلے سے آگاہ کر دے گا۔
حکومتی ذرائع کا بتانا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے مجوزہ تاریخ پرانتخابات کرانےکی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
یاد رہے کہ دو روز قبل صدر عارف علوی نے ایک انٹرویو کے دوران اس خدشے کا اظہار کیا تھا کہ انہیں جنوری 2024 میں عام انتخابات ہوتے نظر نہیں آ رہے جس پر الیکشن کمیشن نے گزشتہ روز وضاحتی بیان جاری کیا تھا کہ ہم انتخابات کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا جائے گا۔
