سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج کا راہداری ریمانڈ منظور

احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔نیب کے حکام سخت سیکیورٹی میں پی پی رہنما اور سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو لے کر احتساب عدالت پہنچے جہاں انہیں جج محمد بشیر کے روبرو پیش کیا گیا۔

کیس کی سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے سپیکر سندھ اسمبلی کے دو روز کے راہداری ریمانڈ کی استدعا کرتے کہا کہ آغا سراج کے وارنٹ گرفتاری ہیں ، ان کو پہلی دستیاب پرواز سے کراچی منتقل کیا جائے گا۔

دوران سماعت جج محمد بشیر نے آغا سراج سے استفسار کیا کہ آپ کچھ کہنا چاہتے ہیں؟ اس پر پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انہیں کہیں کہ جلدی کراچی منتقل کر دیں ۔ احتساب عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا پر سپیکر سندھ اسمبلی کا دو روز کا راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں: انتہا پسندی کی فیکٹریاں!
یاد رہے کہ سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست ضمانت دائر کی لیکن عدالت نے انہیں سندھ ہائیکورٹ کے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے نیب کے سامنے سرینڈر کرنے کا حکم دیا تھا۔

Back to top button