ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے ہیں

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے معاشرے میں ٹائم بم لگا دیئے اگر ان ٹائم بموں کو ناکارہ نہ کیا تو پھر یہ پھٹ جائیں گے۔

فواد چودھری نے سیالکوٹ واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کل سے سوچ رہا تھا کہ سیالکوٹ واقعے پر کیا لکھوں، لفظ تو بے عمل ہو گئے ہیں۔سیالکوٹ فیکٹری کے غیر ملکی منیجر کو مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر قتل کر دیا گیا۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ ایسے واقعات صرف 48 گھنٹے تکلیف کا باعث رہتے ہیں پھر سب معمول پر آ جاتا ہے اور تب تک احساس دفن ہو چکا ہوتا ہے اور پھر اگلا واقعہ اسے دوبارہ زندہ کر دیتا ہے۔

فواد چودھری نے بتایا کہ یہ بے حسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ہے ، ہمارے سامنے ملکوں میں خون کے دریا بہہ گئے ہیں ، وقت ریت کی طرح ہاتھوں سے نکل رہا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی فیکٹری میں مشتعل ہجوم نے سری لنکن منیجر کو توہین رسالت کے الزام میں بے دردی سے قتل کر کے نعش کو آگ لگا دی۔
یہ بھی پڑھیں: کترینہ کیف کی شادی میں شرکت کے لیے خفیہ کوڈ ورڈز

وزیراعظم نے ندامت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معاملے کی خود نگرانی کر رہا ہوں، ، قصور وار کو سخت سزا دلوائیں گے۔

Back to top button