ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ کیوں دباؤ ؟

 

 

 

 

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ لبنان میں جنگ بندی سے متعلق امریکی مطالبات منوانے کےلیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی اہلیہ سارہ نیتن یاہو پر دباؤ ڈالا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سارہ نیتن یاہو کو خبردار کیاکہ اگر لبنان سے متعلق امریکی مطالبات تسلیم نہ کیےگئے تو نیتن یاہو کو جیل،ان کے بیٹے یائر کو امریکا سے بےدخل اور خاندان کے امریکی اثاثوں کو منجمد کردیا جائے گا۔

رونی مانی کا دعویٰ ہےکہ صدر ٹرمپ نے یہ یقین دہانی بھی کرائی تھی کہ انتخابات میں شکست کی صورت میں نیتن یاہو خاندان کو امریکا میں پناہ دی جاسکتی ہے۔

اسرائیلی کاروباری شخصیت رونی مانی کے مطابق سارہ نیتن یاہو نے ٹرمپ سے کہا کہ وہ اُن کے ساتھ ہیں اور نیتن یاہو پر چیخی چلائیں جس کےبعد نیتن یاہو نے صدر ٹرمپ سے رابطہ کرکے لبنان سے متعلق امریکی مؤقف سے اتفاق کرلیا۔

امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

تاہم ان دعوؤں کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوئی اور نہ ہی امریکی یا اسرائیلی حکام نے باضابطہ توثیق کی ہے۔

 

Back to top button