سی این جی 6 روپے 89 پیسے فی کلو مہنگی

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو( ایف بی آر) کی جانب سے سیلز ٹیکس میں اضافے کے بعد پنجاب میں سی این جی کی قیمت میں 6 روپے 89 پیسے فی لیٹر جبکہ دیگر صوبوں میں 10 روپے 30 پیسے فی کلو اضافہ کر دیا گیا۔سندھ میں اکتوبر کے پہلے ہفتے میں سی این جی کی قیمت میں 15 روپے فی کلو اضافہ کیا گیا۔
اے پی سی این جی سندھ زون کے کو آرڈینیٹر سمیر نجم الحسین نے بتایا کہ کراچی میں نئی قیمتوں کے اطلاق کے بعد سی این جی کی فی کلو قیمت 200 روپے تک جا پہنچی ہے۔ سندھ میں رواں سال کے دوسرے سہ ماہی تک سی این جی 123 روپے فی کلو گرام دستیاب تھی،۔
عالم سطح پر خام تیل کی قیمت میں اضافے اور ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث اپریل سے پیٹرول کی قیمتیں بڑھی ہیں۔
ای پی سی این جی اے گروپ کے سربراہ غیاث پراچہ نے بتایا کہ پنجاب میں 6 روپے 89 پیسے فی لیٹر اضافے کے بعد سی این جی 140 روپے فی لیٹر فروخت کی گئی۔
غیاث پراچہ نے بتایا کہ 15 نومبر 2021 کو سیلز ٹیکس سے متعلق ایف بی آر کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 2 ریجنز میں بنیادی قیمتوں میں تبدیلی کے بعد سی این جی کی قیمت 74 روپے 4 پیسے سے 134 روپے 57 پیسے فی کلو گرام کردی گئی۔
