شاہین شاہ آفریدی کی شادی پر شاہد آفریدی جذباتی ہو گئے

دنیائے کرکٹ میں بوم بوم آفریدی کے نام سے پہچان بنانے والے شاہد آفریدی کی دوسری صاحبزادی انشا آفریدی، فاسٹ بائولر شاہین آفریدی کے ساتھ شادی انجام پاگئی، شادی کی پروقار تقریب کراچی میں منعقد کی گئی جس میں شوبز، سپورٹس، سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔تقریب میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، مصباح الحق اور دیگر کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، اور فاسٹ بائولر کو شادی کی مبارکباد دی، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی دوسری بیٹی انشا آفریدی اور داماد شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ خوبصورت تصاویر شیئر کیں اور بیٹی کے نام جذباتی پیغام بھی جاری کیا۔اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ ’آیا تھا گھر میں نور ابھی کل کی بات ہے، رخصت بھی ہو رہا ہے وہ آنکھوں کے سامنے، ڈوبا ہوا بھی ہے ترے بابا کا دل مگر، امید صبح نو اسے آئی ہے تھامنے، شاہد آفریدی کی جذباتی پوسٹ اور شادی کی تقریبات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں، جس پر صارفین نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور ان کو دعائیں دیں۔ایک صارف نے شاہد آفریدی کی پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ بیٹی کی شادی پر والد کے دل کے جذبات، ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان اظہر صدیق نے شاہد آفریدی کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ڈھیر ساری دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ بیٹی کی رخصت مبارک ہو، عنبرین فاطمہ شاہد آفریدی اور ان کے خاندان کے ساتھ ایک انٹرویو کو یاد کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ کل کی بات لگتی ہے جب میں انشاء سمیت تمام بچیوں سے ملی اورانٹرویو کیا تھا،آج انشاء ماشاءاللہ اتنی بڑی ہوگئی کہ اپنے گھرکی ہو گئی ہے، خدابخت بلند کریں، امین۔ایک اور صارف ماہم گیلانی نے شاہد آفریدی کی بیٹی اور داماد کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج انٹرنیٹ پر سب سے خوبصورت تصویر یہ ہے، سفید کپڑوں کے ساتھ کریم رنگ کی شیروانی میں ملبوس دلہا شاہین آفریدی اپنے قریبی عزیز و اقارب اور رشتے داروں کے ہمراہ بارات لیکر پہنچے تو شاہد خان آفریدی نے ان کا استقبال کیا، ٹیسٹ کپتان بابر اعظم نے گرم جوشی کے ساتھ شاہین شاہ آفریدی اور شاہد آفریدی کو گلے لگا کر شادی کی مبارک باد پیش کی.مشروبات کے بعد شرکا تقریب کی تواضع مختلف اقسام کے کھانوں سے کی گئی، تقریب ولیمہ بدھ کو اسلام آباد میں منعقد کی گئی، قبل ازیں پیرکی شب رسم حنا میں قریبی عزیزو اقارب نے شرکت کی تھی، واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور انشاء افریدی کا نکاح 23 فروری کوہوا تھا، ولیمہ 21 ستمبر جمعرات کو اسلام آباد میں ہوگا

Back to top button