شاہی حیثیت سے دستبرداری: میوزیم نے برطانوی شاہی جوڑے کے مجسمے ہٹادئیے

برطانوی شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے 9 جنوری 2020 کو شاہی حیثیت سے دستبرداری کا اعلان کرکے سب کو حیران کردیا تھا۔ شاہی جوڑے نے اگرچہ شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی اختیار کرنے کا اعلان کیا تھا تاہم جوڑے نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ ایسا کیوں کر رہے ہیں۔
شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ نے اپنی چیئرٹی ویب سائٹ ’سسیکس رائل‘ پر جاری بیان میں کہا تھا کہ وہ شاہی حثیت سے دستبرداری کے باوجود ملکہ برطانیہ اور شاہی محل کے ساتھ کام کرتے رہیں گے۔ ساتھ ہی جوڑے نے اعلان کیا تھا کہ وہ اپنی نئی اور الگ شناخت بنانے کے لیے پر عزم ہیں اور اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے بھی نئے اقدامات اٹھائیں گے۔
5e1870a9b6f3b
جوڑے نے شمالی امریکا منتقل ہونے کا عندیہ بھی دیا تھا تاہم کہا تھا کہ وہ برطانیہ میں بھی رہیں گے۔
خیال کیا جا رہا ہے کہ شاہی جوڑا ممکنہ طور پر اپنا زیادہ وقت شمالی امریکی ملک کینیڈا میں گزاریں گا تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔ شاہی جوڑے کی جانب سے شاہی حیثیت اور عہدوں سے علیحدگی کے اعلان کے بعد لندن کے معروف ’مادام تساؤ‘ میوزیم نے بھی جوڑے کے مجسمے ہٹادیے۔
5e1871d0412e6
خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ نے بتایا کہ مادام تساؤ میوزیم انتظامیہ نے شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ شاہی خاندان کے سیٹ سے الگ کردیا۔مادام تساؤ لندن کے ترجمان نے کہا کہ اگرچہ شاہی جوڑے کا مجسمہ شاہی خاندان کے افراد والے سیکشن سے ہٹادیا گیا ہے تاہم جلد ہی ان کے مجسموں کو دوسری جگہ سجا دیا جائے گا۔
مادام تساؤ انتطامیہ نے بھی شاہی جوڑے کی جانب شاہی حیثیت چھوڑنے کے اعلان پر حیرانگی ظاہر کی اور کہا کہ وہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ کو میوزیم سے دور نہیں رکھ سکتے اور ان کے مجسموں کو جلد ہی دوسری جگہ سجادیا جائے گا۔
مادام تساؤ میوزیم نے ٹوئٹ کے ذریعے میوزیم کے اس حصے کی تصویر بھی شیئر کی جہاں شاہی خاندان کے افراد کے مجسمے سجائے گئے ہیں۔

5e18700e55dc0

مذکورہ حصے میں ملکہ برطانیہ کے ان کے شوہر اور شہزادہ ولیم کے ان کی اہلیہ کے ساتھ سجائے گئے مجسموں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ اسی حصے میں شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا مجسمہ بھی سجایا گیا تھا تاہم اب اسے وہاں سے ہٹادیا گیا۔لندن کی طرح نیویارک کے مادام تساؤ میوزیم نے بھی شاہی جوڑے کو شاہی خاندان کے سیٹ سے الگ کردیا ہے اور کہا ہے کہ جلد ہی ان کے مجسمے کو دوسری جگہ سجا دیا جائے گا۔

5e187268ae42e

خیال رہے کہ مادام تساؤ میوزیم میں شہزادہ ہیری کا مجسمہ شاہی خاندان کے افراد کے ساتھ پہلے ہی رکھا گیا تھا تاہم میگھن مارکل کا مجسمہ 2019 میں اس وقت سجایا گیا تھا جب انہوں نے مئی میں شہزادہ سے شادی کی تھی۔ لندن اور نیویارک کے میوزیم میں سجائے گئے میگھن مارکل کے مجسموں پر تقریبا 3 لاکھ امریکی ڈالر کا خرچ آیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button